سیلابی ریلے،کمالیہ سے لاہور فیصل آباد اور ساہیوال کو ملانے والی سڑک بند

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ سے لاہور فیصل آباد اور ساہیوال کو ملانیوالی مین سڑک دوسر ے روز بھی ٹریفک کے لیے بند رہی شگاف 50فٹ چوڑا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے راوی میں 2لاکھ کیوسک سے زائدسیلابی ریلا آنے کے باعث کمالیہ کے نواحی علاقہ کلیرا اڈا کے نزدیک سے مین سڑک ٹوٹ گئی تھی اور سیلابی ریلا سڑک کو بہا لے گیا تھا جس کا شگاف 50فٹ تک چوڑا ہو گیا ہے تاہم دوسرے روز بھی لاہور فیصل آباداور ساہیوال سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی ٹریفک معطل رہی سیلابی پانی سڑک کے اوپر سے گزر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں