سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقے طالب والا میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین کو فراہم کی جانے والی رات کی سہولیات اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم اور دیگر ضلعی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے لائیو اسٹاک، صحت، زراعت، ریسکیو اور دیگر محکموں کے کیمپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ میں جانوروں کی ویکسینیشن، مریضوں کے چیک اپ، فوڈ ہیمپرز کی تقسیم، چارہ جات کی فراہمی اور ریسکیو آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا۔




