فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاںغلہ منڈی فیصل آباد کے صدرمیاں آصف اسلم اور حاجی اصغر علی باجوہ نے کہا کہ ، ایمان، حو صلے اور ہمت کا جذبہ6 ستمبر کو بھی اتنا ہی بلند تھا جتنا آج بلند ہے8ستمبر پا ک بحریہ کے نام ہے، آج پا کستا ن بھر میں بحریہ کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے یہ دن منایا جا تاہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، حکومت اور عوام کے حوصلے بلند ہیں، ہم شہداء کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا نے نہ صرف دشمن کی صلاحیت کو کم کیا، دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا بلکہ ہماری سرحدوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین ہے، پاک بحریہ کے جونیئر افسران اور کمانڈوز نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سر کچلنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے، عزم استحکام کے لئے ہم اس وڑن پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔




