ڈویژنل انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

چنیوٹ( نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈویژنل انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ کمشنر راجہ جہانگیر انورنے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ اور ہائی ویز کی طرف سے سیلابی علاقوں کے راستوں / سڑکوں کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔و ہ موضع رشیدہ جھنگ روڈ،متھرومہ،اڈا پٹھان کوٹ،جامعہ آباد میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ گئے اورکیمپس میں مقیم سیلاب زدگان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین سے تین وقت کا کھانا ملنے کے حوالے سے دریافت کیا اورہیلتھ کیمپ پر ادویات کی دستیابی چیک کی۔انہوں نے مختلف مقامات پر رک کر زراعت ولائیو سٹاک کے سٹال پر مویشیوں کے چارہ اور ونڈا کی دستیابی دیکھی اور موقع پر موجود کسانوں سے بات چیت اور چارہ ملنے کے حوالے سے استفسارکیا۔انہوں نیموضع لودھرا نوشہرہ کا بھی دورہ کیا اور ہائی ویز کی طرف سے سیلاب کے بعد سڑکوں کی بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے چیلنج میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ڈویژنل وضلعی انتظامیہ متاثرین کی آبادکاری کے لئے سرتوڑکوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں