پشاور (بیوروچیف) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر سنائی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے احساس ای۔پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دیدی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے ای ۔پنشن سسٹم کے اجرا کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا ہے، جسے عملی شکل شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای-پنشن سسٹم کے تحت کی جائیگی۔




