گوجرہ (نامہ نگار)اوباش نے نوسالہ بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔چک نمبر423ج ب کے عابد حسین نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے ملزم محمد طلحہ اس کے نو سالہ بھانجے طاہر حمید کوورغلا کر قریبی سکول میں لے گیااور اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔جس کے شور مچانے پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




