عقیدہ ختم نبوت ایمان کی شرط اول ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109سردار عامر حیا ت سندھو،ضلعی نائب صدر محمد کاشف کامران نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی شرط اول ہے۔ تاجدار ختم نبوت زندہ باد قادیانیت مردہ باد کا سلو گن ہمارے ایمان کا اولین حصہ ہے ختم نبوت قانون کی بالادستی قیامت تک پاکستان کے آئین قائم رہے گی ،کوئی مائی کا لعل اسے ختم نہیں کر سکے گا۔فاتح مجاہد ختم نبوت قائد عوام شہید بھٹو جیسے زیرک سیاست دان و عوامی وزیر اعظم اور علامہ احمد شاہ نورانی جیسے عظیم علماء کی بدو لت موجود ہے رہے گی پاک فضائیہ کے بہادروں اور تحریک ختم نبوت کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔تاریخ عالم پاک فوج کی جانب سے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 سردار عامر حیات سندھو،ضلعی نائب صدر محمد کاشف کامران نے کہا کہ جنگ ستمبر میں پاک افواج اورپوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں