گوجرہ میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ (نامہ نگار)چوروں نے مختلف مقاما ت سے مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر361ج ب کازین العابدین اپنی موٹر سائیکل نمبر1942اے ای ٹی پر سوارہو کر اپنے دوست سے ملنے محلہ قادری دربار آیااورموٹر سائیکل گھر کے باہر کڑی کر کے اندر چلا گیا جب واپس باہر آیا تواس کی موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی گئی ۔محلہ شادمان پارک کے محمد فرقان کی دکان آئرن سٹور واقع چمنی پیر روڈ سے نامعلوم چوروں نے قیمتی سامان چوری کر لیا۔چک نمبر 162گ ب کے محمد شفیق کی دکان کریانہ میں چارجر پر لگایا ہوا40ہزارروپے مالیتی موبائل نامعلوم چور نے چوری کر لیااور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں