منڈی صادق گنج میں بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات جاری۔جعلی فائلوں سے خزانہ سرکار کو چند ماہ میں بھاری نقصان بلڈنگ انسپکٹر کی کرپشن پر چیف آفیسر ضلع کونسل بھی خاموش۔ شہر اور گردونواح میں رہائشی اور کمرشل تعمیرات متعدد مقامات پر جاری ہیں بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے ان رہائشی اور کمرشل تعمیرات کا نہ تو باقاعدہ نقشہ منظور ہوا ہے اور نہ ہی ان تعمیرات کی سرکاری فیسسز کی باقاعدہ ادائیگی کی گئی ہے جس سے محض چند ماہ میں خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے گزشتہ چند روز قبل بھی بلڈنگ انسپکٹر کی کرپشن پر اخبارات میں خبروں کی اشاعث کے ذریعے چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر کے علم میں لائی گئی لیکن چیف آفیسرضلع کونسل بہاول نگر نے بجائے کوئی کاروائی کے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول نگر گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی تعمیرات کی انسپکشن کروا لیں تو بلڈنگ انسپکٹر کی جانب سے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے نقصان پہنچائے جانے کی نشاندہی ہو جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں