قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم کااہم کردارہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر این اے100سدرہ سعید بندیشہ نے کہا ہے کہ قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے ہمیں تعلیم کے عالمگیر حق کے فروغ کے قومی مقصد کے لیے خود کو دوبارہ وقف کرنا ہوگا،ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ہر فرد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اس وقت 97 لاکھ بچے بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں مستحق بچوں کو اعلیٰ ثانوی سطح تک تعلیمی وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے،تمام اضلاع میں لڑکوں کے لیے 4000 اور لڑکیوں کے لیے 4500 روپے تک فی سہ ماہی وظیفے دیے جا رہے ہیں۔ کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کو 102,000 انڈرگریجوایٹ اسکالرشپس دی گئی ہیں ،ہمیں تعلیم کے عالمگیر حق کے فروغ کے قومی مقصد کے لیے خود کو دوبارہ وقف کرنا ہوگا،ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ہر فرد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے آئین کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے ، تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیادہیں، قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیادہیں،آئین کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے ، آج ہم ہر شہری کو تعلیم فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ ،تعلیمی ایمرجنسی کا مقصد سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنا ، 7 کروڑ بالغ افراد کو تعلیم دینا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر این اے100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہا ہے کہ ہر خواندہ شہری سے اپیل کی کہ وہ کم از کم ایک ناخواندہ شخص کو تعلیم دے۔ خواندگی میں اضافے کیلئے بے نظیر تعلیمی وظائف دیے جارہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں