قطر میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ اور حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت واحتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کیلئے یہ لمحہ فکریہ پیغام ہے کہ اگر قطر بھی نہیں بچ سکا تو کسی بھی ملک کی کبھی بھی باری آ سکتی ہے۔اگر اب بھی دنیا خاموش رہی، تو اس خاموشی کی قیمت نسلیں چکائیں گی قطر میں حماس قیادت پر حملہ اسرائیل کی کھلی دہشت گردی، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ کی منظوری سے مذاکراتی قیادت پر یہ شیطانی حملہ کیا گیا ہے جو امریکی قیادت کی واضح منافقت کا اظہار ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی، ان پر قحط مسلط کرنا اس پورے عمل میں امریکا اسرائیل کا سرپرست اور شریک جرم ہے۔ سوال عرب ریاستوں سے بھی ہے کہ وہ کب تک خطے میں بے لگام اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہیں گی مختصر یہ کہ عالم اسلام کو یہ بات اب پلے باندھ لینی چاہئے کہ اسرائیل سمیت ہر ظالم، جابر اور فتنہ پرور قوت کا علاج جہاد کے سوا کچھ نہیں۔غزہ کے نہتے شیروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دو سال تک مزاحمت کی، اور تا حال فرعونیت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔سوال یہ ہے کہ بڑی برگری معیشتیں کتنی دیر تک مزاحمت کر پائیں گی؟حل صرف جہاد ہے۔اور اسی میں عزت و بقا ہے۔ بصورت یہود وہنود دنیا بھر سے امت مسلمہ کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں۔ اور اسکے واضح ثبوت انکی یہ ہر دن نئی نئی کاروائیاں اورکار ستانیاں سب کے سامنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں