ICC کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

دبئی (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ اگست 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہر ماہ کے اختتام پر اس مہینے میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز میں سے بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے تین نامزدگیوں کا اعلان کرتی ہے، عوامی آرا پر ایک کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔آئی سی سی نے گزرے ماہ اگست کے لیے بھی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔آئی سی سی نے بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو نامزد کیا ہے۔بھارتی پیسر محمد سراج کو انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کرنے اور سیریز برابر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔اس فہرست میں شامل نیوزی لینڈ کے میک ہنری نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں 16 وکٹیں لیں اور ٹیم کو ایک میچ میں اننگ اور 359 رنز کی تاریخی کامیابی دلائی۔ویسٹ انڈین بولر جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں اور 34 سال بعد اپنی ٹیم کو سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا یہ کارنامہ انہیں آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شامل کر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں