اوپن اے آئی کا نیا فیچر

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر “پلس” متعارف کرا دیا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کا یہ نیا فیچر آپ کی چیٹس، ہسٹری اور کیلنڈر کو مدنظر رکھے گا۔اب چیٹ جی پی ٹی معمول کے مطابق ردعمل ظاہر کرنے کی بجائے آپ کی حالیہ چیٹس، فیڈ بیک اور منسلک ایپس جیسے کیلنڈر کے مطابق تفصیلات فراہم کرے گا۔ پلس فیچر کے تحت مختلف تصویری کارڈز فراہم کرے گا جن کو آپ اسکین کرسکیں گے یا مزید تفصیلات کے لیے اوپن کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر ابھی چیٹ جی پی ٹی پرو کے صارفین کو موبائل ایپ میں دستیاب ہوگا۔ مگر مستقبل قریب میں اسے زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں