چھت گرنے سے 2دکاندار زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار لال مل چوک میں شمس سنٹر کی دیوار کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو دکاندار بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لال مل چوک میں واقع شمس سنٹر کے ساتھ ستارہ کمرشل سنٹر کی بیسمنٹ کی کھدائی کی جا رہی تھی کہ اچانک شمس سنٹر کی دیوار اور چھت زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے تلے دب کر محنت کش اسد ولد ایوب سکنہ مظفر کالونی اور خرم ولد اشرف سکنہ شالیمار پارک شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں