جڑانوالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ سب انسپکٹر احمد عمار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نفر کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم نے زمین کے تنازع پر چک نمبر 581 گ ب کے رہائشی یونس کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا تھا ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




