جدید ترین فولڈ ایبل فون لانچ

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے اپنا جدید ترین ‘گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ’ اسمارٹ فون باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات میں لانچ کر دیا ہے،یو اے ای دنیا کے ان پانچ خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں اس ڈیوائس کو سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔سام سنگ حکام کیمطابق یہ فون اپنی نوعیت کا پہلا ٹرائی فولڈنگ ڈیزائن رکھتا ہے جو ضرورت پڑنے پر ایک عام سمارٹ فون سے 10 انچ کے بڑے ٹیبلٹ نما ڈسپلے میں تبدیل ہوجاتا ہے، سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پراسیسر اور 200 میگا پکسل کیمرے کے حامل اس ڈیوائس میں جدید ‘گلیکسی اے آئی’ فیچرز بھی شامل کییگئے ہیں جو دفتری اور تخلیقی کاموں کو آسان بناتے ہیں۔سام سنگ حکام کا کہنا ہے کہ مضبوط ٹائٹینیم فریم اور دیرپا بیٹری کے حامل اس فون کی فروخت 19 دسمبر سے یو اے ای بھر کے اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ پاکستان میں ‘گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ’ اسمارٹ فون کی قیمت تقریبا 6 لاکھ 92 ہزار سے شروع ہونے کی توقع ہے،جلد ہی یہ پاکستان میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں