اسلام آباد (بیوروچیف)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے بعد فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو گی۔اپنے بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی بولی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی طرح فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کی منظوری بھی براہِ راست نشر کی جائے گی۔




