مظفرآباد (بیوروچیف)آزاد کشمیر میں 2025ء میں 15لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمدسے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے مطابق رواں سال 2025ء کے دوران آزاد کشمیر کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں 15لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیر و سیاحت کی، جبکہ جون 2026ء کے اختتام تک اس تعداد میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ، چوہدری مہربان کے مطابق مہم جوئی کے شوقین سیاح برفباری کے موسم میں وادی لیپہ، نیلم ویلی، گنگا چوٹی اور دیگر برف پوش پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔




