لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )سردیوں میں بہت سے لوگ زیادہ بھوک محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ کھانا کھاتے ہیں، خاص طور پر گرم اور زیادہ کیلوریز والی غذائیں زیادہ کھائی جاتی ہیں۔ اگرچہ وزن بڑھنے کی وجہ عام طور پر کم درجہ حرارت کو سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل وجہ دن کا چھوٹا ہونا، حیاتیاتی اضطراب اور معمولی ہارمونل تبدیلیاں ہیں۔فلوریڈا کے غذائی ماہر اعصاب ٹموتھی فرائی نے بتایا کہ سردیوں میں بھوک میں تبدیلی کا تعلق درجہ حرارت سے زیادہ دن کی روشنی میں کمی اور سورج کی روشنی سے دوری سے ہے جس سے جسم کی اندرونی گھڑی متاثر ہوتی ہے۔




