تیز رفتار کار کی ٹکر ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹریفک کے حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا،حادثہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 66گ ب کا رہائشی جمیل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 64گ ب کے قریب موٹر سائیکل کار کیساتھ جا ٹکرایا جسکے نتیجہ میں جمیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کیا پولیس تھانہ صدر نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے، پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں