ناصر عرف ناصروگینگ کے سرغنہ سمیت ڈاکوؤں کا3رکنی گروہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بلوچنی پولیس نے ناصر عرف ناصرو گینگ کے سرغنہ سمیت 3رکنی ڈاکوئوں کے گروہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مسروقہ مال برآمد کر لیا’ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی سب انسپکٹر میاں عدیل مصطفی نے بتایا کہ ناصر عرف ناصرو گینگ نے علاقہ میں ات مچا رکھی تھی۔ جس پر ایس ایچ او نے سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مذکورہ گروہ کی تلاش شروع کر دی اور گزشتہ شب کامیاب چھاپہ مار کر واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تینوں ڈاکوئوں ناصر عرف ناصرو اور اس کے دو ساتھیوں سلیمان اور ظہور کو اسلحہ سمیت قابو کر لیا اور ان کے قبضہ سے چھینی جانیوالی موٹرسائیکل’ لاکھوں کی نقدی’ موبائل فونز برآمد کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گینگ تھانہ بلوچنی سمیت دیگر تھانوں میں بھی ریکارڈیافتہ پایا گیا۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ بلوچنی میاں عدیل مصطفی اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور اس گینگ کے پکڑے جانے سے علاقہ میں امن قائم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں