شادی کی تقریب میں فائرنگ، دولہا چل بسا

جمرود (نامہ نگار)قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جمرود کے علاقے سور کمر میں شادی کی تقریب میں روایتی ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ اسی دوران فائر ہونے والی گولی دولہا اسد کو لگ گئی، جو شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے دولہا اسد کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، واقعے میں دو دیگر افراد بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جمرود سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں