بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل،دیور نے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کو قتل کر دیا جبکہ دیور نے شیشے کا جگ مار کر بھابھی کو ابدی نیند سلا دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی، بتایا جا رہا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 193ر۔ب 7مرلہ سکیم کی اضافی آبادی کے رہائشی قیصر کا کسی بات پر اپنی بھابھی نور العین سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے مشتعل ہو کر شیشے والا جگ اس کے سر میں مارا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی،جبکہ ڈجکوٹ کے علاقہ 272ر۔ب کے رہائشی عثمان الیاس ولدمحمد الیاس کا اپنے بھتیجے ابو سفیان کے ساتھ مبینہ طور پر جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا تھا گذشتہ شام چچا بھتیجا میں کسی بات پر تکرار ہو گئی تو مشتعل بھتیجے ابو سفیان نے گھر داخل ہو کر چچاعثمان الیاس کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں