یشما گل کا ڈانس، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ یشما گل کا دوستوں کے ہمراہ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین نے ملا جلا ردِعمل دیا۔یشما گل پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین سیزائد فالورز ہیں ، انہوں نے اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، کس دن میرا ویاہ ہو گا، صدقے تمہارے، بے باک، تیرے عشق کے نام، پھانس اور حق مہر جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔حال ہی میں وہ اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے زرمینے اور اداکارہ زویا ناصر سمیت دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔ یشما گل اور زرمینے نے مقبول پاکستانی گانے “گال سن” پر ڈانس کیا، اس کے علاوہ یشما گل نے گرو رندھاوا کے گانے “سیرا” پر بھی پرفارمنس دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کے ڈانس کی ویڈیوز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں