گوجرہ(نامہ نگار) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس گوجرہ اور سول ویٹرنری ہسپتال گوجرہ کا دورہ کیا۔انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز، جاری ویکسینیشن سرگرمیوں، کولڈ چین کے انتظامات ،الٹراسانڈ سہولت اور 9211SPMS سسٹم پر رئیل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انتظامی و دفتری امور اور مجموعی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے لائیوسٹاک فارمرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ویٹرنری سروسز کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران و عملے کو سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے اس بات پر زور دیا کہ کسان دوست، بروقت اور مثر ویٹرنری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔




