پاکستان اس وقت کسی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ 8فروری کو کچھ نہیں ہوگا آ ئین پاکستان کا پہلے سے تحفظ ہے اس لئے کسی تحر یک کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن لیڈر سمیت پی ٹی آئی کے تمام ارکان عوام کے باہرنہ نکلنے پر8فروری کی کال خودواپس لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے متحرک ہے جبکہ اپوزیشن اسے غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے اسے کاملک اور قوم کے مفادمیں کوئی ایجنڈانہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے 2برسوں میں جوعملی اقدامات کیے ان کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربوں روپے کے فنڈسے سے منصوبے شروع کیے جبکہ غریب عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اس وقت کسی تحریک کامتحمل نہیں۔ محمد اچکزئی سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان ہیں ان سے توقع ہے کہ وہ سازش کرنے اورسڑکوں پرتماشے لگانے والوں کولگام دے کررکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں