راجن پور پولیس کا کچہ میں آپریشن،33ٹھکانے تباہ

لاہور / راجن پور ( بیوروچیف)پنجاب پولیس راجن پور کا عمرانی، سکھانی، لنڈ کینگ، لٹھانی اور کچہ کراچی میں ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب نان سٹاپ آپریشن جاری ہے جس کا مقصد ڈاکوئوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں ڈاکوئوں کے ٹھکانوں پر ڈورن کے ذریعے گولا باری کی جار رہی ہے جس کے نتیجے میں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام زمانہ ڈاکو سبز علی عمرانی سمیت انتہائی مطلوب گینگز کے 98 اور مزید دیگر ڈاکوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ سرنڈر کرنے والے 8 ڈاکوئوں پر حکومت پنجاب کی جانب سے سر کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔ گرفتار ڈاکو اغواء ، قتل اور ڈکیتی سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ڈی پی او محمد عمران نے بتایا کہ اب تک سرنڈر ہونے والے ڈاکوں کی تعداد 309 ہو گئی ہے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ پولیس نے ڈاکوں کے 33 ٹھکانوں اور بنکرز کو بھی تباہ کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں