2

ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے ضروری ہے سکیورٹی اداروں کی مکمل پشت پناہی کی جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع الیاسیہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی چیئر مین تحریک اہلسنت پاکستان نے کی۔ تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے سید مراتب علی شاہ ،پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان،سید محمد ارشد کاظمی شاہ ، صاحبزا د ہ محمد ابوبکر ڈاکٹر محمد طیب رضا،شیخ محمد زبیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آستانہ عالیہ محد ث اعظم پاکستان نے ہمیشہ ہر میدان میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ اپنی سیکیورٹی کے اداروں کی مکمل پشت پناہی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محدث اعظم پاکستان محمد سردار احمد چشتی قادری نے پوری دنیا تک علم بھی پہنچایا اور محبت رسول ۖ کی شمع بھی روشن کی ان کے ہزاروں شاگردوں نے ایک تحریک کی طرح کام کیا ان میں سے ایک عظیم ہستی شیخ الحدیث پیر طریقت علامہ محمد الیاس ہزاروی ہیں جن کی طرف منسوب ادارہ میں موجود ہیں نے بھی ایک جماعت کی طرح کام کیا مقررین نے کہا کہ ہم سب کو اس وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے حضرت محدث اعظم پاکستان ، پیر طریقت قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی ، شیخ الحدیث پیر طریقت علامہ محمد الیاس ہزاروی جیسے بزرگوں نے ملک و ملت کیلئے انتھک محنت کی اور ان معاشرے کو سنوارنے میں اپنا عملی کردار ادا کیا مقررین نے واضح کیا کہ آستانہ محدث اعظم پاکستان سے شروع ہونے والی تحریک۔۔ تحریک اہلسنت پاکستان وطن عزیز کی بہتری اور حفاظت کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں