1

ویرات کوہلی کا274ملین والا انسٹاگرام اکائونٹ بحال

ممبئی (سپورٹس نیوز)بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا274ملین فالوورز والا انسٹاگرام اکائونٹ اچانک ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا جس پر مداح حیران وپریشان ہوگئے تھے تاہم کچھ دیر بعد ہی اکائونٹ واپس بحال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد کروڑوں میں ہے، صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 274 ملین ہے تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا انسٹاگرام اکائونٹ جمعہ کی صبح اچانک ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا، جس سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔ویرات کوہلی کے چاہنے والوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشیویش کا اظہار کیا اور کئی صارفین نے ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے اکانٹ کا رخ کیا جبکہ کچھ صارفین نے انسٹاگرام کے آفیشل اکانٹ کو ٹیگ کر کے سوالات اٹھائے تاہم ویرات کوہلی دوبارہ انسٹاگرام پر واپس آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں