2

جرائم کی نشاندہی میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس پی جڑانوالہ حافظ محمد امتیاز کی میڈیا نمائندگان سے اہم ملاقات، تفصیلات کے مطابق پولیس اور میڈیا کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایس پی جڑانوالہ ڈویژن حافظ محمد امتیاز نے مقامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کا چوتھا ستون ہے اور جرائم کی نشاندہی میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے میڈیا نمائندگان پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کریں تاکہ افواہوں کی حوصلہ شکنی ہو اور معاشرے میں ہیجان نہ پھیلے۔ملاقات کے دوران صحافیوں نے پولیس کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔حافظ محمد امتیاز صاحب نے یقین دلایا کہ جڑانوالہ پولیس صحافیوں کی جائز تجاویز پر عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کرے گی۔مذکور نے واضح کیا کہ میڈیا اور پولیس مل کر ایک پرامن معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں