1

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان کی قومی پالیسی کا حصہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد ہمارا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔ آزاد ی کشمیر کے بغیر پاکستان کی تکمیل ناممکن ہے۔کشمیریوں کو امن، انصا ف اور آزادی دلانا مسلم حکمرنوں کی ذمہ داری ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان کی قومی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ملکی سلامتی اور آزادی کشمیر کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر وممبر ضلعی کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے وقاص ٹان میں منعقدہ وفائے کشمیر کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مقصد کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔5فروری کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں