1

ٹوبہ میں چوروں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقو ں میں چوروں کی نان اسٹاپ کارروائیاں جاری ہیں، جسکے باعث شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو چکے ہیں۔ آج علی الصبح ملتان ریواڑی اینڈ سویٹس، اقبال گلاس ہائوس، خالد فارمیسی، بسم اللہ ٹریڈرز اور گو پیزا شاپ سمیت متعدد کاروباری مراکز کو چوروں نے نشانہ بنایا، جبکہ گزشتہ رات کینال روڈ پر واقع ایک سولر پلیٹس شاپ میں بھی چوری کی واردات پیش آئی۔مسلسل وارداتوں کے باعث شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، شہریوں نے پولیس گشت بڑھانے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں