آسٹریلین کرکٹر کیمرون گرین نے عثمان طارق سے معافی مانگ لی

کینبرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے معافی مانگ لی جس کا اشارہ عثمان طارق کی نئی انسٹاگرام اسٹوری سے مل گیا۔ 31 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس وقت تلخی پیدا ہوئی تھی جب کیمرون گرین نے آٹ ہونے کے بعد عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا اور ان پر چکنگ یعنی (غیر قانونی بائولنگ ایکشن) کا الزام عائد کیا تھا۔سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی اسپنر عثمان طارق اور آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین کے درمیان نوک جھونک نے مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے آل رانڈر کیمرون گرین نے بظاہر پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے معذرت کر لی ہے، جن پر انہوں نے لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران چکنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں