9

اسلام آباد میں جائیداد کے ریٹس 75فیصد بڑھ گئے

اسلام آباد(بیورو چیف)دارالحکومت اسلام آباد میں جائیدادوں کے ریٹس 15سے 75 فیصد تک بڑھ گئے۔ایف بی آرنے اسلام آباد کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی نظر ثانی شدہ ویلیوایشن جاری کردی ہے۔ایف بی آر نے 5سال تک پرانے رہائشی تعمیر شدہ اسٹرکچر کے نئے ریٹس3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیے ہیں۔نظرثانی شدہ ویلیو ایشن کے مطابق پانچ سال سے زائد پرانی تعمیر شدہ جائیداد کے ریٹ 1500روپے فی مربع فٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ایف بی آر کے نئے ایس آر او کے جاری ہونے کے بعد پرانی قیمتیں منسوخ ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں