10

غیر قانونی بھرتیاں کیس سابق وزیر سیف اللہ بری

اسلام آباد (بیورو چیف)سپریم کورٹ نے او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ کو بری کردیا۔واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ٹرائل کورٹ نے سابق وزیر انور سیف اللہ کو ایک سال سزا اور 50لاکھ جرمانہ سنایا تھا،ہائیکورٹ نے سابق وزیر انور سیف اللہ کو بری کردیا تھا، ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جرمانہ 50لاکھ ختم کرتے ہوئے سزا بحال کر دی تھی، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں