9

بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ اور ریاستی ظلم بند کرے،امین بٹ،چوہدری بہادر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی’ جس کی قیادت سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے صدر چوہدری بہادر علی نے کی’ ریلی میں آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد’ سیکرٹری اطلاعات طارق جٹ’ سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر ‘ چیئرمین ملک مشتاق کے علاوہ پرویز میر’ محمد سمیع’ ملک فلامت’ شکیل عطاری’ ظفیر علی قادری’ محمد اشتیاق’ قاری تنویر’ چوہدری ندیم جٹ’ ‘ ظفر علی قادری’ چوہدری محسن’ انضمام ملک’ شاہین ملک’ چوہدری خلیل جٹ’ ملک لیاقت’ چوہدری اشفاق’ ملک فہیم’ خرم رشید’ افراز احمد ملک اور فیصل آباد میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی’ ریلی المدینہ کمرشل مارکیٹ سے شروع ہو کر کارخانہ بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوئی’ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا مخالف نعرے درج تھے’ ریلی کے شرکاء تمام راستے کشمیر بنے گا پاکستان’ ہے حق ہمار کشمیر’ پاکستان زندہ باد’ بھارت مردہ باد’ کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے بلند نعرے لگاتے رہے’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے صدر چوہدری بہادر علی’ جنرل سیکرٹری ملک اعجازنے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے نہیں روک سکتی’ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قریہ قریہ’ گلی گلی میں لوگ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں’ ہم شہداء افواج پاکستان اور شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں’ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا’ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ او ریاستی ظلم و جبر ختم کرے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کو نکال باہر کرے گی’ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ‘ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں’ باپ بیٹے’ ماں بیٹی اور بچوں بڑوں کو شہید کیا جا رہا ہے مگر ہم ناامید نہیں’ انشاء اللہ کشمیریوں کو فتح و نصرت ملے گی اور وہ بھی آزاد فضائوں میں سانس لیں گے’ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں مگر کشمیریوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے اور وہ نہتے ہونے کے باوجود بھارتی افواج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں’ انہوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ رکھے اور عالم اسلام سے مل کر کشمیریوں کو آزادی کی خوشیاں دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں