1

سینئرصحافی چوہدری صفدر علی کی ٹانگ کا آپریشن

ساہیوال(بیورو چیف) سینئر صحافی چوہدری صفدر علی کا ٹانگ کا آپریشن کامیاب، دوست احباب سے دعائے صحت کی اپیل، تفصیل کے مطابق ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ساہیوال میں نمائندے چوہدری صفدر علی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں ٹانگ کا آپر یشن کیا گیا ، ان کی جان بچانے کیلئے ٹانگ کا متاثرہ حصہ کاٹنا پڑا۔ چوہدری صفدر علی شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں ، ان کے پائوں اور ٹانگ میں زہریلے مادے پیدا ہو چکے تھے، ڈاکٹروں نے باقی جسم کو بچانے کیلئے فوری طور پر آپریشن کر کے متاثرہ ٹانگ کو کاٹ کر الگ کر دیا، چوہدری صفدر علی کی صحافتی خدمات قابل تحسین ہیں، دوست احباب نے سینئر صحافی چوہدری صفدر علی کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کرنیکی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں