ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنیوالے ملزم کو پولیس نے بروقت کاررو ا ئی کرتے ہوئے محض دو گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈویژن جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او روڑالہ روڈ حافظ احمد عمار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ ملزم کی شناخت طیب رحمان ولد لطیف انور سکنہ 29 گ ب کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ناجائز اسلحہ کے ذریعے فائرنگ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پولیس متحرک ہو گئی اور قلیل وقت میں نہ صرف ملزم کو گرفتار کر لیا بلکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او حافظ عمار کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنا، اسلحہ کی نمائش کرنا یا ہوائی فائرنگ کرنا قانونا جرم ہے اور اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں