1

CCDپولیس سے مبینہ مقابلہ،بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ میںسی سی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلہ ،نو سالہ بچے کو اغواء کے بعدقتل کرنے والا مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔ علاقہ نواں لاہورکے چک نمبر 339 ج ب کے مجاہد کا نو سالہ بیٹا ابوبکر کو 20جنوری کو سکول سے واپس گھر آیا اور سکول یونیفارم تبدیل کرکے باہر کھیلنے کے چلاگیا جس کوگاؤں مذکور کے ذوالقرنین رضا اور اسکے جھوٹے بھائی اقبال وغیرہ نے اغوا کر لیا اور گھر والوں سے تاوان کا مطالبہ کیا ۔تاوان ادا نہ کرنے پر ملزمان نے بچے کو قتل کرکے چک نمبر 340ج ب سیم نہر کے نزدیک دفن کردیا تھا پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا اور انکی نشاندہی پر نو سالہ ابوبکر کی نعش برآمد کرلی اور مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی پولیس کے سپرد کردی گئی سی سی ڈی پولیس ملزم ذوالقرنین کو لے کر جارہی تھی کہ چک نمبر 364 ج ب کے قریب نامعلوم ملزمان نے سی سی ڈی پولیس کو دیکھتے ہی مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ذوالقرنین شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردی ہے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں