1

چیچہ وطنی سے رجانہ تک ون وے روڈ بنایا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)ون وے تحریک کے بانی محمد حسین عابد نے حکومتی عدم توجہی پر شدید تحفظا ت کا اظہار کیا ہے ، اور کہا ہے کہ چیچہ وطنی سے رجانہ تک ون وے روڈ نہ بننے کی وجہ سے مقامی را ستے میں حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ عوام روزانہ اس روٹ پر کام کرتے ہوئے خطرات سے دوچار ہیں، کیونکہ نہ تو روڈ کی مناسب ڈیزائننگ ہوئی اور نہ ہی حکومتی اقدامات انسیت سے نافذ کیے گئے ہیں ماضی میں کئی حکمرانوں نے جلسوں اور تقریبات کے دوران ون وے روڈ بنائے جانے کے اعلانات کیے ، مگر عملی طور پر آج تک اس اہم سڑک کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عوام کی جانوں سے کھیلنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے باعث شرم ہے ، اور ہر اعلان صرف پلاننگ اور اعلان تک ہی محدود رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کمالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ چیچہ وطنی رجانہ روڈ پر حادثات کی تعداد حالیہ برسوں میں بڑھتی جا رہی ہے ۔ مختلف مقامات پر موٹر سائیکل، کار اور بڑے ٹریفک کے حادثات رونما ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، اس علاقے میں ٹریفک کی مناسب تقسیم اور ون وے سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز الجھن کا شکار رہتے ہیں، جس سے ٹکرا اور اموات بڑھ رہی ہیں مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹرز کا بھی موقف ہے کہ جب تک ون وے روڈ کا ٹھوس نقشہ اور تعمیراتی کام شروع نہیں ہوگا، تب تک نہ صرف حادثات کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہے گی چیچہ وطنی سے رجانہ تک ون وے سسٹم کی فوری تعمیرروڈ کی لینز، سائن بورڈز اور سیفٹی باریرز کا جلدی نفاذ مقامی معیشت اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دبا کے پیش نظر ضروری ہے بانی ون وے تحریک محمد حسین عابد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اب صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ پیش آنے والے حادثات کو کم کیا جا سکے اور عوام کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں