6

اقوام متحدہ کاایران اور امریکا مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے ایران اور امریکا کے مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے ۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور کسی بڑے بحران سے بچا میں مددگار ثابت ہوگی۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے صحافیوں کو جاری نوٹ میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ کے سربراہ مسلسل کشیدگی میں کمی اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کی وکالت کرتے رہے ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ تمام خدشات کو اور کیا جانا چاہیے کہ پرامن مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔نوٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے ان علاقائی ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مذاکرات کو ممکن بنانے میں کردار ادا کیا، جبکہ سلطنتِ عمان کی میزبانی کو بھی سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں