منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ،SHOنوکری سے فارغ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)آر پی او کا منشیات فروشوں کے سہولت کاروںکے خلاف ایکشن ، منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ پرایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ سب انسپکٹرنیئر عباس کو تنزلی کے بعد نوکری سے فارغ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ سب انسپکٹرنیئر عباس نے دانستہ بدنیتی کیساتھ ذاتی مفادات کیلئے منشیات فروشوں کو رعایت دی۔جس پر آر پی اوسہیل اختر سکھیرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر نیئر عباس کی تنزلی کرتے ہوئے اسے نوکری سے برخاست کرد یا ۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیساتھ گٹھ جوڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے ڈرگ ڈیلرز اور ا ن کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات کے دھندے کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں