شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)رفیقی چوک میں حادثہ، نامعلوم رکشہ سوار فرار، خاتون کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی۔شورکوٹ چھاؤنی رفیقی چوک کے قریب سیف سٹی کیمروں کے عین نیچے تیز رفتار نامعلوم رکشے نے موٹر سائیکل سوار خاتو ن کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 316 کی رہائشی سمینہ اختر زوجہ محمد اکبر موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں کہ اچانک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر ٹکرا گیا، جس کے باعث خاتون کی ٹانگ تین مختلف جگہوں سے ٹوٹ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور رفیقی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا علاقہ مکینوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔




