یونین کونسل94میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما ملک راشد کے مطابق یونین کونسل 94 علامہ اقبال کالونی سی بلاک میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے’ صفائی ستھرائی نہ ہونے کے برابر’ کوڑے کے ڈھیروں پر مکھیوں اور مچھرو ں نے ڈیرے جما لئے’ خاکروب اپنی ڈیوٹی دینے کی بجائے تنخواہ وصول کرنے تک محدود ہو گئے’ یونین کونسل 94 علامہ اقبال کالونی سی بلاک کے رہائشی کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے’ ہلکی سی بارش ہونے سے ان گلیوں سے گزرنا دشوار ہو جاتا ہے’ طلبہ و طالبات اور نمازیوں کا گزرنا مشکل ہو گئے’ علاقہ مکینوں نے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران سے یونین کونسل 94 علامہ اقبال کالونی سی بلاک میں صفائی ستھرائی کا مناسب انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کو اس اذیت سے نکالا جائے اور جلد از جلد کوڑے کے ڈھیر اٹھانے کا بندوبست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں