فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی’ چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ مزید 61 وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان۔ تفصیل کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ میں امتیاز نامی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد قیمتی مویشی چور کر کے لے گئے’ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ نصرت فتح علی خاں انڈرپاس کے قریب محمد احمد سے دو ڈاکو نقدی’ موبائل فون چھین کر لے گئے’ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ بسم اﷲ ہوٹل کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے شوکت سے موٹرسائیکل’ نقدی وقیمتی سامان’ چک نمبر 188 رب میں تصدق حسین سے موٹرسائیکل ونقدی چھین لی’ چوہڑ ماجرہ چوک میں نجم وغیرہ کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ جلی فتیانہ سے عامر’ 427 گ ب میں رانی بی بی’ 431 گ ب میں زہراں’ موضع جھامرہ میں محمد بوٹا’ 103 گ ب میں محمد حسن’ گڑھ میں مہر غلام’ فتیانہ چوک میں نور احمد’ موضع ٹھٹھہ ڈھوکا میں عمران’ 173 گ ب میں نعیم خالد’ اڈہ مریدوالا میں شاہد حمید’ 528 گ ب میں اعجاز’ 204 رب میں یاسین’ الفتح پلازہ میں نجم انجم’ حمید ٹائون میں سمیع اﷲ’ 156 رب میں قیصر حبیب’ رسول پارک میں عدنان طارق’ روضہ پارک میں عاشق حسین’ مانانوالہ میں نعمان’ عثمان ٹائون میں رمضان’ چک نمبر 6 میں شوکت علی’ ملت ٹائون میں فرحان جبکہ باہگے والا میں منگتے خاں کے گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات’ مویشی ودیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




