بلوچنی پولیس نے قتل اقدام قتل کے 3ملزمان کو پکڑ لیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نے قتل اقدام قتل کے 2مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہو ئے قتل اقدام قتل کے2مقدمات میں ملوث و مطلو ب 3ملزمان زین،علی شبیر اور اصغر محمود کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان نے فائرنگ کرکے غلام محی الدین اور شمیم بی بی کو قتل اور شبیر اور اصغر محمود کو مضروب کیا تھا، جن کا الگ الگ مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا تھا۔ ایس ایچ او عدیل مصطفی کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں