ہر لڑکی کی طرح خواہش تھی کہ بہت زیادہ چاہنے والا شوہر ملے’ بشریٰ انصاری

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ جب نوجوان تھی تو خواہش تھی ایسے شخص سے شادی ہو جو مجھ سے بہت محبت کرے، میں اسے کھانا پکا کے کھلائوں، اسے گانے سنائوں، ہر لڑکی یہی چاہتی ہے اسے محبت کرنے والا شوہر ملے۔ایک وی لاک میں اداکارہ نے رمضان میں شوٹنگ کے دوران سیٹ کے ماحول پر بات کی اور بتایا ہے کہ آج کل سحر ہاشمی کے ساتھ کام کر رہی ہوں،ماشا اللہ بہت پیارے فنکار انڈسٹری میں آ رہے ہیں، سحر ہاشمی بہت زندہ دل ہیں، باصلاحیت نئے فنکاروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمنی مجھے بہت عزیز ہیں، عروہ خوبصورت ہیں، مایا محبت اور جذبات سے بھرپور ہیں، میرا ایک سادہ اصول ہے محبت دو اور محبت لو۔اداکارہ نے کہا کہ سحر ہاشمی بہت شوخ، ملنسار، محبت کرنے والی اور خوش مزاج لڑکی ہیں، میری دعا ہے کہ انہیں ایک بہترین جیون ساتھی ملے، وہ اکثر مجھے کہتی ہیں کہ مجھے تو ایسا رومانوی شخص چاہئے جو ہمیشہ میری تعریف کرے۔بشری انصاری نے کہا کہ میں دل سے دعا کرتی ہوں کہ سحر کی یہ خواہش پوری ہو اور وہ ہمیشہ خوش رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں