ماہ صیام میں مستحقین کی دل کھول کر مدد کی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محتر مہ مریم نواز شر یف نے مستحق خاندانوں کو انکی دہلیز پر رمضان پیکج کا سامان اور ما لی مدد د ینے کا جواعلان کیا ہے اس سے غریب عوام خوش ہیں اور وہ مریم نوازکو دعائیں دے رہیں لیکن بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جنکے نام کسی لسٹ میںدرج نہیں اور وہ امداد کے مستحق ہیں پنجاب حکومت انکا بھی سوچے انہوں نے کہا کہ وہ کلمہ گو بہن بھائی اور بزرگ خوش نصیب ہیں جنہیں زندگی میں ایک پھر رمضان المبارک کا مہینہ مل رہا ہے انہوں نے امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہو ئے اپیل کی کہ اسوقت جبکہ وطن عزیز انتہائی معاشی بد حالی کا شکار ہے قوم کے ہر فرد کو اپنی اپنی عبادات کے دوران ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کیلئے دعا اور اس مبارک مہینے میں غریب و مستحق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا چاہئے خو اجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ روزے کا مقصد تقوی کا حصول، تزکیہ نفس اورانسان کو اپنے خالق حقیقی کے احکامات اور نبی کریمۖ کی سنت کے تابعے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام دنیا میں بسنے والے ہر فرد کیلئے اپنی زندگیوں کو از سرنواور بہتر انداز میں شروع کرنے کابہترین موقع ہے اس سے استفادہ اوراستغفار کرتے ہوئے کلمہ گوہر فردکو اللہ سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے اپنی اصلاح کرنی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاحب مخیئر و صاحب حیثیت لوگوں کوغریب و مستحقین کا خصوصی خیال رکھنا اور اللہ تعالی کے دیئے ہوئے مال سے انکی مدد کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں