صفدرآباد میں ٹھیکیدارماڈل بازار کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب

صفدرآباد(نامہ نگار)ماڈل بازار میں کام ادھورا چھوڑ دیا گیا،چار ماہ گزر گئے لیکن کام بند ہو کر رہ گیا۔شہریوںنے نمائندہ ڈیلی بزنس رپور ٹ کو بتایا کہ اردو بازار جسے ماڈل بازار بنایا جا رہا ہے وہاں اچانک کام بند کر دیا گیا ہے دکان دار اپنی جگہ پریشان افسران تو ظاہر ہے خوش ہی ہوں گے کیونکہ انہیں کس کی فکر ہے،کام ہو یا نہ ہو افسر کو کیا مسئلہ ہے۔بے چینی تو دکان داروں کو ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو روٹی کھلانی ہے افسر کو تو تنخواہ مل جائے گی ۔شہریوں نے کہا کہ ٹھیکیدار پتا نہیں کون ہے وہ کام کیوں نہیں کر رہا اسے مسئلہ کس چیز کا ہے۔کوئی اعلیٰ سرکاری افسر بھی ایکشن نہیں لے رہا ۔ایک شہری نے کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہونگے،دوسرے نے کہا کہ کیسا ٹھیکیدار ہے جو غریب ہے۔بہر حال یہ تو شہریون کا قیاس ہے تاہم حکومت کیوں خاموش ہے کام کیوں نہیں ہو رہا اصل بات کیا ہے جسے شہری جاننا چاہتے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اردو بازار کی ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن کے کام میںتیزی لائی جائے اور شہریوں کو ٹینشن سے نجات دلائی جائے۔کمشنر لاہور سے درخواست ہے کہ اس پر نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں