ICC کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری۔ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں

کینڈی (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں ابھیشک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔بھارت کے ایشان کشن نے تین درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس دس درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک بھی دس درجے ترقی کے بعد اٹھارہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔آل رانڈرز کی درجہ بندی میں زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل رانڈر بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے کاربن بوش اکیس درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ تئیس درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں